کیمرہ
ایک امیر شخص کے دروازے پر ایک بھکاری نے صدا لگائی
الله کے نام پر اس ماہ مبارک کے صدقے کچھ ديدو
اندر سے گھر کا مالک دروازے پر آیا اور اسے دو چار روپے دے کر کہا۔
ہمارے لئے دعا کرنا :
اتنے میں اس شخص کا پوتا دوڑتا ہوا آیا۔
کہنے لگا
ٹھہرو دادو
میں اندر سے کیمرہ لاتا ہوں۔ اس کا فوٹو کھینچ کر کل آپ کے دوست کو دیں گے وہ کل صبح اپنے چینل پر اس کو وائرل کر دے گا ورنہ کیا فائدہ۔
تارے
خاوند نے اپنی اہلیہ کو ایک دن کہا میں تمہارے لیے آسمان سے تارے توڑ کر لا سکتا ہوں ۔ نا نا ۔ ایسا بالکل نہ کرنا۔ اس طرح کرنے سے آسمان بے نور ہو جائے گا۔
پھر لوگ کیا کہیں گے۔ وہ ہم کو بد دعائیں دیں گے۔
وہ مجھ سے برداشت نہیں ہوگا۔ اس لئے پروگرام كینسل۔ في الحال چولہے کے لیے لکڑی توڑ کر لاو۔ یہی کافی ہے ۔ کیونکہ ایل پی جی ملنا مشکل ہے۔
مدرس ڈے
انور نے اقبال کو صبح سویرے بن ٹھن کر ہاتھوں میں پھولوں کا گلدستہ لئے دیکھ کر کہا
بھائی ! کہاں جارہے ہو؟“
بس اپنی والدہ صاحبہ کو سلام کرنے اور یہ پھولوں کا تحفہ دینے جا رہا ہوں “کہاں؟
ان کو میں نے اولڈ ایج ہوم میں کب کا بھرتی کروا دیا ہے
آج مدرس ڈے ہے نا ۔ اس لئے جا رہا ہوں
ایکسچینج آفر
بھائی صاحب! اپنی اہلیہ کو ساتھ لیکر اتنی صبح کہاں جا رہے ہو۔ فلاں جگہ ایکسچینج آفر چل رہی ہے۔ اس لئے جلدی جارہا ہوں۔
ڈاکٹر عبدالمجید بھدروارہی
ہمہامہ سرینگر، کشمیر
موبائل نمبر؛8825051001