گاندربل//گاندربل میں فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت بازاروں میں غیر معیاری اور ناقص اشیا ئے خوردنی فروخت کرنے والے مختلف تاجروں اور کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ گاندربل نے ہزاروں روپے کا جرمانہ عائد کیا ۔گاندربل منی سیکریٹریٹ میں ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ کی عدالت میں فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مختلف علاقوں سے حاصل کی گئی اشیا ئے خوردنی کے نمونوں کی رپورٹ پیش کی گئی اورناقص پائی جانی والی ا شیاء کی بنیاد پر فوڈ سیفٹی ایکٹ 2006کے تحت ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ گاندربل فاروق احمد بابا کی جانب سے متعدد کمپنیوں پر 65ہزار سے زائد روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔اس موقع پر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ بازاروں کی چیکنگ تیز کریں اور تمام کمپنیوں کی مختلف اشیائے خوردونوش کے نمونے باقاعدہ بنیادوں پر جمع کریں تاکہ کھانے پینے کی اشیاء میں کوئی سمجھوتہ نہ ہو ۔