اسلام آباد// یواین آئی//پاکستان کے مشہوراسلامی مبلغ مولانا طارق جمیل کو کورونا وائرس کووڈ۔19 سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔مولانا طارق جمیل (67) کو اتوار کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا،’’میں گزشتہ کچھ دنوں سے صحتمند محسوس نہیں کر رہا ہوں اور اپنا کووڈ ۔19 ٹیسٹ کرایا، رپورٹ مثبت آئی ہے اور میں ڈاکٹر کے مشورے پر اسپتال میں داخل ہوں۔‘‘انہوں نے اپنے مداحوں سے دعا کی درخواست کی ہے ۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر کے ذریعہ معروف شخصیت کی صحت یابی کی دعا کی۔ عمران خان نے لکھا،’’ وہ کووڈ۔ 19 سے متاثر مولانا طارق جمیل کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہیں‘‘۔