یواین آئی
برلن// جرمنی کے وائس چانسلر اور وزیر خزانہ رابرٹ ہیبک نے کہا کہ فلسطینی حماس تحریک کا اسرائیل پر حملہ ‘مہذب دنیا’ کے خلاف اعلان جنگ ہے اور اس تحریک کو ختم کردینا چاہیے۔ویلٹ نیوز چینل نے ہیبک کے حوالے سے کہا کہ “بنیادی طور پر حماس کو تباہ ہونا چاہئے کیونکہ اس نے مشرق وسطیٰ میں امن کے عمل کو تباہ کر دیا ہے۔فلسطینیوں کو اپنا ملک بنانے کا حق ہے، اس لیے دو ریاستوں کا قیام تنازع کا صحیح سیاسی حل ہے، لیکن ایسا فیصلہ حماس کے مفاد میں نہیں ہے۔ ہیبک نے کہاکہ ’وہ (حماس) فلسطینی عوام کو ان کی اپنی ریاست دینے کے لیے نہیں لڑرہے ہیں۔ وہ جنگ لڑ رہے ہیں۔ وہ ایک جنگ شروع کرنا چاہتے ہیں اور اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتے ہیں جو یقیناً نہیں ہوگا لیکن اس سے اس کی آبادی کو ناقابل برداشت تکلیف پہنچے گی‘۔