یو این آئی
واشنگٹن//امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا کہ وہ کل کانگریس سے “ہنگامی بجٹ” کی درخواست کریں گے تاکہ ملک کی قومی سلامتی کی ضروریات کے فریم ورک کے اندر اسرائیل اور یوکرین سمیت شراکت داروں کی مدد کی جا سکے۔بائیڈن نے اوول آفس میں قوم سے خطاب کے دوران اس امر کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس سے طلب کردہ بجٹ اس سے قبل کبھی نہ دیکھے جانے والی شکل میں اسرائیل کی سلامتی کے لیے ان کی وابستگی کی تصدیق ہو گی، “یہ ایک عقلمندانہ سرمایہ کاری ہے، جس سے نسلوں تک امریکی سلامتی کو فائدہ پہنچے گا۔بائیڈن نے بتایا کہ کانگریس نے جس “سیکیورٹی پیکج” کی فنڈنگ ??کی درخواست کی تھی وہ اسرائیل کی فوجی برتری کو مضبوط کرے گا، “ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ خطے میں دوسرے دشمن عناصر یہ دیکھیں کہ اسرائیل پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے اوراس طریقے سے تنازع کو پھیلنے سے روکا جائے گا۔”بائیڈن نے کہا، “ہم حماس جیسے دہشت گردوں اور پوتن جیسے آمروں کوفتح یاب ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔