اسرائیلی فوج کے حملے میں حماس کمانڈر ہلاک

یواین آئی

تل ابیب// حماس نے اتوار کو کہا کہ اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کے حملے میں مغربی کنارے میں مارے گئے چار لوگوں میں اس کا کمانڈر بھی شامل تھا۔ہلاک ہونے والے کمانڈر کی شناخت 45 سالہ
القاسم بریگیڈ کے مغربی کنارے کے کمانڈر علاء شریطہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شریطہ کو اس سے قبل 2002 اور 2016 کے درمیان اسرائیل میں جیل میں رکھاگیاتھا۔قابل ذکر ہے کہ ہفتے کے روز داریل الغوسن میں آئی ڈی ایف اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان مڈبھیڑ ہوئی تھی۔ آئی ڈی ایف کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے تلکرم میں اس کی فورسز اور حماس کے عسکریت پسندوں کے درمیان 12 گھنٹے تک گولی باری یوئی، جس میںحماس کے چارلوگ مارے گئے۔تاہم القاسم بریگیڈ نے اتوار کوعلی اصبح علاء شریطہ کی شناخت ظاہر کردی۔