دمشق//شام میں اسدی فوج کی جانب سے دمشق کے نواحی علاقے مشرقی الغوطہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے فراہم کردہ رپورٹس کے مطابق مشرقی الغوطہ میں حوثیوں کی بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق بشارالاسد کی وفادار فوج نے مشرقی الغوطہ کے قصبوں مسرابا اور اوتایا جب کہ دوما اور حرستا شہروں میں شہری آبادی پر 100 میزائل اور فضائی حملے کیے ہیں۔انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے ’آبزرویٹری‘ کے مطابق اسدی فوج نے میزائلوں، جنگی طیاروں سے بمباری کے ساتھ بھاری توپ خانے سے بھی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مادی نقصان ہوا ہے جب کہ متعدد شہری بھی ہلاک اورزخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق مشرقی الغوطہ کے قریبی شہر عربین میں اسدی فوج، اس کی وفادار ملیشیا اور اپوزیشن گروپوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ لڑائی میں متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔انسانی حقوق آبزویٹری کے مطابق ادلب کے علاقے خان الشیخون میں اسدی فوج نے توپ خانے سے شدید گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔اسدی فوج کی جانب سے معر النعمان اور سراقب کے مقامات پر بیرول بموں سے حملے کیے جس میں متعدد افراد کیمارے جانے کی خبریں آئی ہیں۔حما گورنری کے مضافاتی علاقے الزارم مین بھی اسدی فوج نے بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی جس نتیجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اور شہری زخمی ہوئے۔