تاشقند//ازبکستان کے سمرقند علاقے کے کٹاکرگن ضلع میں اتوار کو دو منزلہ رہائشی عمارت میں ہوئے دھماکے میں تین لوگوں کی موت ہوگئی اور چاردیگر زخمی ہوگئے ۔ازبک ڈیزاسٹر وزارت نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے کٹاکرگن ضلع میں دو منزلہ رہائشی عمارت میں ہوئے دھماکے سے عمارت ممکنہ طور سے تباہ ہوگئی۔بیان کے مطابق یہ دھماکہ عمارت کی پہلی منزل میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے ہوئی۔ جس میں تین لوگوں کی جھلسنے کی وجہ سے موت ہوگئی اور دیگر چار لوگوں کو نزدیک میں واقع اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔