جموں //عوام تک پہنچنے مسلسل کوششوں کے تئیں ضلع جموں پولیس نے ارنیہ میں ایک عوامی دربار کا اہتمام کیا۔پروگرام کی صدارت ایس پی ہیڈ کوارٹر جموں فاروق قیصر نے ایس ڈی پی او آر ایس پورہ سوراب پرشر اور ایس ایچ او پو لیس سٹیشن ارنیہ بنسی لال شرما کے ہمراہ کی۔پروگرام میں کافی تعداد میں لوگوں بشمول سرپنچوں ،میونسپل کونسلروں اورارنیہ اور مضافات کے معزز شہریوں نے شرکت کی۔شرکاء نے افسران کے ساتھ کچھ مسائل اٹھائے جن میں منشیات لعنت ،ٹریفک کی خلاف ورزی اور ناجائز شراب سے متعلق معاملات اٹھاے۔ افسران نے لوگوں کے مسائل حل کرانے کی یقین دھانی کرائی ۔