سمت بھارگو
جموں // ادھم پور ضلع میں پیر کو ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ایک تصادم شروع ہوا۔پولیس نے بتایاکہ شام گئے قریب 7.30 بجے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ اور سی آر پی ایف نے جیش محمد سے وابستہ ملی ٹینٹوں کیخلاف آپریشن شروع کیا۔ پولیس نے بتایا کہ سون مجالتہ جنگلاتی علاقے میںسیکورٹی فورسز کی طرف سے شروع کی گئی محاصرے اور تلاشی آپریشن کے دوران ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد جوابی کارروائی کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ کچھ دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا جس کیساتھ ہی اضافی فورسز کو موقع پر پہنچا دیا گیا ، اور ملی ٹینٹوں کے فرار ہونے کو روکنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔