ادھم پور پارلیمانی حلقہ میں بھاری’ ٹرن آئوٹ ‘پر بھاجپاکا لوگوں کا شکریہ جموں ریاسی نشست پر پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی :رویندر رینہ

عظمیٰ نیوز سروس

جموں // جموں وکشمیر بھاجپا کے ریاستی صدر رویندر رینہ نے کہا کہ کٹھوعہ-ادھم پور-ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ میں بڑے پیمانے پر ٹرن آؤٹ کیلئے لوگوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ پارٹی جموں-ریاسی پارلیمانی سیٹ کو ریکارڈ فرق سے جیتے گی۔پارٹی ہیڈ کوارٹر تریکوٹہ نگر جموں میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران رویندر رینہ نے کہاکہ 19 اپریل کو ادھم پور-ڈوڈہ- کٹھوعہ پارلیمانی حلقہ کے لئے بڑے پیمانے پر ووٹ ڈالنے کیلئے تمام ووٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دن خراب موسم کے باوجود تمام اضلاع میں لوگوں نے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے عمل میں شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ سخت موسم میں اتنی بڑی پولنگ ووٹرز کے عزم کو ثابت کرتی ہے۔تمام دور دراز علاقوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان تمام علاقوں کے لوگوں نے پولنگ میں پرجوش شرکت کی۔موصوف نے کہاکہ ’’لوگوں نے بڑے پیمانے پر بی جے پی کے حق میں ووٹ دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے کارکنوں نے اس پرجوش ردعمل کے لئے لگن سے کام کیا ہے اور کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور پارٹی عوام اور زمینی کارکنوں کی یکساں طور پر شکر گزار ہے۔بی جے پی کو جموں ریاسی پارلیمانی حلقہ میں 26 اپریل کو ہونے والی آئندہ پولنگ میں وسیع پیمانے پرووٹ ملنے کی امید ہے جس سے پارٹی امید وار وسیع پیمانے پر جیت حاصل کرئے گا ۔انہوں نے کہاکہ عوام نے بی جے پی اور پارٹی کے پارلیمانی امیدوار جگل کشور شرما کیلئے غیر مشروط محبت اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔ رینہ نے مزید کہا کہ یہ حمایت اس پارلیمانی حلقہ کے تمام حصوں میں پارٹی لیڈروں کی زبردست ریلیوں میں واضح طور پر نظر آتی ہے۔