پونچھ//علاقائی زبانوںا ور ادب کی ترقی و ترویج کیلئے کوشاںضلع پونچھ کی تنظیم اسلامک فائونڈیشن فار پیس اینڈ ہامونی نے اتوارکو آن لائن کثیر السانی مشاعرہ منعقد کیا جس میں مختلف زبانوں کے شعرا ء نے شرکت کی۔ شعرائے کے علاوہ مختلف سخن فہم سامعین کی ایک بڑی تعداد اس مشاعرے سے اپنی اپنی قیام گاہوں سے جڑے رہے ۔محفل مشاعرہ مین راجوری کے تھنہ منڈی کے بزرگ شاعرخورشید بسملّ نے مصدارت کی جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابق آئی جی جموں کشمیر پولیس نیاز احمد خواجہ (آئی پی ایس) شامل ہوئے اور مہمان اعزازی کی حیثیت سے معروف ادیب نظیر قریشی اور بانڈی پورہ کے معروف شخصیت فیصل نعیم مشاعرے میں موجود رہے ۔مشاعرے کا آغاز اسلامک فائدنڈیشن فار پیس اینڈ ہامونی نے کے صدر پرنسپل ڈگری کالج پونچھ مسرف حسین شاہ نے استقبالیہ کلمات سے کیاجن مختلف زبانوں کے شعراء نے غزل کہہ کر اپنی شرکت سے مشاعرے کو کامیابی سے ہم کنار کیا ۔ان میں خورشید بسمل،سجاد شیخ،خورشید کرمانی، نظیر شاکر، ہارون راٹھور،پروفیسر فتح محمد عباسی، نظارت فرید، انور خان، پروفیسر شکیل رینہ ،پروفیسر اقبال رینہ اور طاہر محمود شامل ہیں۔مہمان خصوصی سابق آئی جی جموں کشمیر پولیس نیاز احمد خواجہ (آئی پی ایس)نے شعرائے کرام کی سراہنا کرتے ہوئے انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی۔انھوں نے کہا کہ علاقائی زبانوں کو فروغ دینے کے لئے اس طرح کی ادبی محفلوں کا اہتمام ضروری ہے۔ صدر مشاعرہ نے اسلامک فاونڈیشن فار پیس اینڈ ہارمونی کی کاوش کو سراہا اور مشاعرے کی بہترین کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔