کابل// (یو این آئی) رواں ہفتے کے اوائل میں طالبان کی جانب سے حراست میں لیے گئے 2 افغان صحافیوں کو رہا کردیا گیا۔ یہ بات غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ڈان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اگست کے وسط میں اقتدار میں آنے کے بعد سے طالبان نے مقامی اور مخالف صحافیوں کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ کیا، جنہیں احتجاج کی کوریج کرنے پر دھمکایا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔صحافیوں کے حقوق کے لیے حال ہی میں قائم کیے گئے گروپ افغان میڈیا ایسوسی ایشن نے کہا کہ رواں ہفتے کے اوائل میں افغانستان کے مقامی نشریاتی ادارے ’آریانا‘ ٹی وی کے 2 رپورٹرز وارث حسرت اور اسلم حجاب کو طالبان نے حراست میں لیا تھا۔