جموں//ائیر کماڈور اجے سنگھ پٹھانیہ نے بدھ کے روز بطور ائیر آفسیر کامنڈنگ ائیر فورس اسٹیشن جموں کی کمان سنبھال لی ۔اس موقعہ پر ائیر فورس اسٹیشن جمو ں میں ایک پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ائیر کماڈور اے ایس پٹھانیہ کو انڈین ائیر فورس میں1986میں کمیشن ملا تھا۔ایک تجربہ کار فلائنگ انسٹریکٹر کو ہیلی کاپٹر میں تقریباً6000 گھنٹے کی اُڑان بھرنے کا تجربہ حاصل ہوا ہے۔وہ تین قسم کے ہیلی کاپٹر وں کے فلائٹ کمانڈر رہے ہیں۔وہ ائیر فورس بیس کے چیف آپریشنل افسر بھی رہے ہیں اور ایسٹرن سیکٹر کے ٹی اے سی میں کمان بھی سنبھالی ہے۔وہ2012سے2015تک اہم انسانی معاونت اور ڈیزاسٹر ریلیف ہیلی کاپٹر آپریشن بشمول وادی کشمیر، جموں اور اُترا کھنڈ و دیگر مقامات میں بھی شامل ہوئے ہیں۔ جموں میں اپنا منصب سنبھالنے سے قبل وہ ائیر فورس سلیککشن بورڈ کولکتہ اور دہرہ دون میںائیر فورس کمانڈنگ اور صدر بھی رہے ہیں۔انہیں 1995 میں ائیر سٹاف کومنڈیشن، 1997 میں اے او سی انچارج ہیڈ کوارٹر ٹریننگ کمان کومنڈیشن اور 2015. میں ویشیشٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا ہے۔