یو این آئی
جنیوا// بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے دنیا بھر میں پناہ گزین کھلاڑیوں اور پناہ گزینوں کی مدد کے عزم کے تحت تائیکوانڈو ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن (ٹی ایچ ایف) کو سال 2023 کا اولمپک کپ سے سرفراز کیا ہے۔آئی او سی کے صدر تھامس باکھ نے بدھ کو لوزان شہر کے اولمپک میوزیم میں ایک تقریب میں ٹی ایچ ایف کو اولمپک کپ سے نوازا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ تائیکوانڈو اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے دنیا میں اچھائی کی طاقت کے طور پر کھیل میں ہمارے یقین کو ساجھا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تائیکوانڈو ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے ذریعہ کھیل کی طاقت کو ان لوگوں تک پہنچانا ہے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ دنیا بھر میں پناہ گزینوں اور خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں کے لیے، تائیکوانڈو کے ذریعے انہیں بااختیار بنانے اور تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔