بانڈی پورہ// ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ، ڈاکٹر اویس احمد نے پیر کو مختلف کھیلوں کے کٹ ZPEO گریز کو فراہم کیں تاکہ گریز کے مختلف اسپورٹس کلبوں اور ایسوسی ایشنز میں تقسیم کی جا سکے۔ اس موقع پر جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ امتیاز احمد، زیڈ پی ای او گریز نذیر احمد، انچارج بانڈی پورہ ناصر حسین، انچارج گریز، شاہ محمد ڈار اور ضلع کے دیگر اعلی افسران موجود تھے۔ ڈی سی نے 1.60 لاکھ مالیت کے سپورٹس کٹ حوالے کیں جن میں فٹ بال، والی بال، نیٹ، یونیفارم، شٹل کاکس، ریکٹس، کرکٹ بیٹ کے علاوہ کھیلوں کا دیگر سامان بھی شامل ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مختلف سکیموں کے تحت ضلع میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو ترقی دینے کی خواہاں ہے۔ ڈاکٹر اویس نے وادی گریز کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ہر طرح کی ترقی کے لیے فرصت کا وقت کھیلوں کی سرگرمیوں میں گزاریں۔ انہوں نے کہا کہ گریز کے لوگوں کو خاص طور پر نوجوانوں کو زیادہ جسمانی ورزش کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ سردیوں میں گھر کے اندر رہتے ہیں اور موسم گرما ان کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھانے کا بہترین وقت ہے۔