عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// منگل کوصبح سے دھوپ چھائوںکا کھیل جاری رہنے کے بیچ موسمیاتی مرکز سری نگر نے9مئی تک مجموعی طور پرموسم خشک رہنے کے بیچ کبھی ہلکی بارش،کبھی تیز ہوائوں اور کہیں ڑالہ باری کاامکان ظاہرکیا۔موسمیاتی مرکز سری نگرنے منگل کو موسم کی تازہ کاری میں کہاکہ 28اور29اپریل کو مطلع عام طور پر ابر آلود رہنے کے بیچ دو پہراورشام کے اوقات میںکئی مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش، کئی جگہوں پر تیز ہواؤںاورڑالہ باری متوقع ہے۔جبکہ30اپریل کو دوپہرکے آخرمیں کچھ مقامات پرگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔
مئی کی پہلی اوردوسری تاریخ کو بھی موسم خشک رہنے کے بیچ دوپہرکے وقت ہلکی بارش متوقع ہے جبکہ 3اور5مئی کو مطلع عام طور پر ابر آلود رہنے کے بیچ دوپہراورشام کے وقت کئی مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔اور6سے9مئی کے دوران عام طور پر الگ تھلگ جگہوں پر دوپہرکے وقت ہلکی بارش کیساتھ خشک رہنے کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔کاشتکاروں کو مشورہ دیا جاگیا ہے کہ وہ28 اور29اپریل کے دوران فارم کے کام کو معطل کر دیں۔