زاہد بشیر
گول//گول سب ڈویژن میں پہلی بار ایک میلے کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس کے لئے گول کی معزز شخصیتوں نے اس میلے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ راما کنڈ علاقے میں9جون کو منعقد ہونے جا رہے اس میلے میں ضلع رام بن اور ضلع ریاسی کے لوگوں کے لئے میلے میں اسٹال لگانے کے علاوہ یہاں پر کلچرل اور تمدنی پروگرام منعقد کرانے کی راہ کو بھی ہموار کر دیا ہے ۔ کمیٹی نے یہاں راما کنڈ میں اسٹال لگانے ، اسٹیج لگانے اور دوسری ضروریات زندگی کی چیزوں جن میں بالخصوص پینے کے پانی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔ کمیٹی نے دونوں اضلاع کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس میلے میں شرکت کریں اور تاجر پیشہ لوگ رجسٹریشن کرا کے یہاں پر اسٹال لگا سکتے ہیں تا کہ اس پُر فضاء مقام پر لوگوں کو کم سے کم قیمت پر چیزیں مل سکیں اور اس طرح کے پروگرام آئندہ بھی کرائے جائیں گے ۔ وہیں اس موقعہ پر انتظامیہ کمیٹی نے گول سبڈویژن ، دھر ماڑی سب ڈویژن کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ راما کنڈ کو ملانے والی دونوں سڑکوں جو ایک گول سے براستہ نرسنگا راما کنڈ جاتی ہے دوسری سڑک گول مہور روڈ نزدیک بدھن سے نکلتی ہے ان دونوں سڑکوں کی حالت بہتر بنا کر اسے قابل آمد و رفت بنایا جائے تا کہ یہاں آنے والے لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔