جموں //حکومت نے محکمہ تعمیرات کے ہائیڈرالک ونگ میں سپرنٹنڈنگ انجینئروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ محکمہ کی طرف سے جاری حکمنامہ 373PW(HYD)مورخہ 12-09-2017کے مطابق بی ایل بھاردواج سپرنٹنڈینگ انجینئرہائیڈرالک سرکل ڈوڈہ کو تبدیل کر کے ایس ای سرینگر لگایا گیا ہے جب کہ ڈی ایس چاڑک ایس پی ڈی سی ڈوڈہ کے نئے ایس ای ہائیڈرالک ہوں گے۔ ارون کمار کو پی ڈی سی سے تبدیل کر کے ایس ای ہائیڈرالک پونچھ تعینات کیا گیا ہے ۔ ونود گپتا کو ایس ای سرینگر میونسپل کارپوریشن، اجے گپتا ایس ای ہائیڈرالک سرینگر کو ایرا جموں میں لگایا گیا ہے ۔ آر سی بیاس ایس ای لاوڈرا کو تبدایل کر کے چناب ویلی پاﺅر پروجیکٹس میں سپرنٹنڈنگ انجینئر کے عہدہ پر تعینات کیا گیا ہے ۔ غلام محی الدین نازکی ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای ڈویژن کپوارہ کو ایس ای جوائنٹ ڈائریکٹر DIQCسرینگر تعینات کیا گیا ہے ، ان کے پاس ایس ای لاوڑاLAWDA کا بھی اضافی چارج رہے گا۔ نعیم احمد جو چیف انجینئر پی ڈی سی کے ٹیکنیکل افسر کے طور پر تعینات تھے، کو ترقیاب کر کے ایس ای ہائیڈارالک سرکل پلوامہ تعینات کیا گیا ہے ۔