مشتاق الاسلام
پلوامہ// فوج اور پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران نائنہ بٹہ پورہ میں جیش محمد سے وابستہ ایک ملی ٹینٹ کو گرفتار کرنیکا دعویٰ کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے اس آپریشن کو خطے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کی جاری کوششوں میں ایک اہم کامیابی قرار دی ہے۔پولیس نے گرفتار ملی ٹینٹ کی شناخت روحیل عبداللہ ولد محمد عبداللہ ٹھوکر ساکن نلی پوشواری شوپیان کے طور پر کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ملی ٹینٹ 8 دسمبر 2023 سے اپنے گھر سے لاپتہ تھا۔گرفتاری کے دوران سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹ کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ضبط شدہ اسلحہ میں سے اے کے 56 رائفل،2 میگزین،5 چینی ساخت کے گرینیڈ،1 پستول اور اس کے دو میگزین کے علاہ بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود شامل ہے۔پولیس نے گرفتاری سے مطلق متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔