سرینگر //جموں و کشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے لیکن ابھی بھی 30لاکھ سے زائد افراد کو کورونا وائرس مخالف ویکسین کادوسرا ڈوز د نہیں دیا گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں 18نومبر تک 30فیصد لوگوں کو ویکسین کا دوسرا ڈوز دینا باقی ہے۔ 18نومبر تک جموں و کشمیر میں 95لاکھ 65ہزار 799افراد کو کورونا مخالف ویکسین کا پہلا ڈوز دیا گیا جن میں سے 64لاکھ 93ہزار 729افراد کو دونوں ڈوزجبکہ 30لاکھ 72ہزار 70افراد کو دوسرا ڈوز دینا باقی ہے۔ سرینگر ضلع میں 9لاکھ 61ہزار 688افراد کو پہلا اور 7لاکھ 78ہزار 721افراد کو دوسرا ڈوز دیا گیا ہے۔یہاں ابھی 1لاکھ 74ہزار افراد کو ویکسین کا دوسرا ڈوز دینا ہے۔ سرینگر میں ابھی صرف 84فیصد لوگوں کی ٹیکہ کاری مکمل ہوئی ہے۔ کولگام میں 4لاکھ 2ہزار 232افراد کو ویکسین کا پہلا جبکہ 2لاکھ 53ہزار 855افراد کو دوسرا ڈوز دیا گیا ۔ ابھی 1لاکھ 48ہزار 377افراد کو دوسرا ڈوز نہیں دیا گیا ہے۔ یہاں صرف 64فیصد ٹیکہ کاری مکمل ہوئی ہے۔ شوپیان ضلع میں 2لاکھ 3ہزار408افراد کو پہلاجبکہ 1لاکھ 29ہزار105کو ڈوسرا ڈوز دیا گیا ہے ۔ضلع میں 74ہزار 303افراد کو دوسرا ڈوز دینا باقی ہے۔شوپیان میں 64فیصد ٹیکہ کاری مکمل ہوگئی ہے۔ بانڈی پورہ میں 1لاکھ 76ہزار 981افراد کودونوں ڈوز دئے گئے ہیں جبکہ 1لاکھ27ہزار 112افراد کو ایک ڈوز دینا ابھی باقی ہے۔اننت ناگ میں 4لاکھ 88ہزار 419افراد نے کورونا مخالف ویکسین کے دونوں ڈوز لئے ہیں جبکہ 2لاکھ 73ہزار780افراد کا دوسرا ڈوز ابھی باقی ہے۔ اننت ناگ ضلع 66فیصد ٹیکہ کاری مکمل ہوئی ہے۔ بارہمولہ ضلع میں 5لاکھ 43ہزار 318افراد کو دونوں ڈوزدئے گئے جبکہ یہاں 2لاکھ36ہزار 331افراد کو کورونا مخالف ویکسین کا دوسرا ڈوز دینا باقی ہے۔ ضلع میں صرف 71فیصد ٹیکہ کاری مکمل ہوئی ہے۔ کپوارہ میں 4لاکھ 50ہزار949افراد نے دونوں ڈوز لئے جبکہ 2لاکھ 24ہزار903افراد کوابھی ویکسین کا دوسرا ڈوز لینا ہے۔ ضلع میں 68فیصد ٹیکہ کاری مکمل ہوئی ہے۔ پلوامہ ضلع میں 2لاکھ 89ہزار 124افراد کو کورونا ویکسین کے دونوں ڈوز لئے ہیں جبکہ یہاں 1لاکھ 43ہزار 633افراد کو ویکسین کا دوسرا ڈوز لینا ابھی باقی ہے۔ پلوامہ میں 68فیصد لوگوں کی ٹیکہ کاری مکمل ہوگئی ہے۔ گاندربل ضلع میں 1لاکھ 50ہزار 275افراد نے دونوں ڈوز مکمل کئے جبکہ 77ہزار 705افراد کو پہلا ڈوزدیا گیا ہے۔ گاندربل میں 67فیصد لوگوں کی ٹیکہ کاری مکمل ہوگئی ہے۔ بڈگام میں 3لاکھ 84ہزار 794افراد کو ویکسین کے دونوں ڈودئے گئے ہیں جبکہ 2لاکھ 9ہزار 733افراد کو پہلا ڈوز دیا گیا ہے۔ جموںضلع میں 7لاکھ 39ہزار 316افراد کو دونوں ڈوز دئے گئے ہیں۔ یہاں 64فیصد ٹیکہ کاری مکمل ہے جبکہ 4لاکھ 38ہزار 633افراد کو دوسرا ڈوز دینا باقی ہے۔ کشتواڑ میں 1لاکھ 808افراد کو دونوں ڈوز دئے گئے ہیں جبکہ 65ہزار 832افراد کو دوسرا ڈوز دینا باقی ہے۔ کشتواڑ میں 58فیصد ٹیکہ کاری مکمل ہوگئی ہے۔ ڈوڈہ میں 2لاکھ 11ہزار 493افراد کو دونوں ڈوز دئے گئے ہیں جبکہ 1لاکھ 4ہزار 838افراد کو دوسراڈوز دینا ہے۔ادھمپور میں2لاکھ 96ہزار 503افراد کو دونوں ڈوز دئے گئے جبکہ 1لاکھ 33ہزار 686افراد کو وائرس کا پہلا ڈوز دیا گیا ۔ کٹھوعہ میں 3لاکھ 20ہزار 167افراد کو دونوں ڈوز دئے گئے ۔جبکہ 1لاکھ 67ہزار349افراد کو ایک ڈوز دیا گیا ہے۔ رام بن میں 1لاکھ 71ہزار 143افراد کو دونوں ڈوز دئے گئے ۔ یہاں 51ہزار 214افراد کو دوسرا ڈوز دینا باقی ہے۔ سانبہ میں 1لاکھ 68ہزار افراد کو دونوں ڈوز جبکہ 1لاکھ 16ہزار افراد کو ویکسین کا دوسرا ڈوز دینا باقی ہے۔ راجوری میں 3لاکھ 25ہزار 872افراد کو پہلا ڈوز جبکہ 1لاکھ 75ہزار 568افراد کو دوسرا ڈوز دینا باقی ہے۔ پونچھ میں 3لاکھ 20ہزار186افراد کو دونوں ڈوز دئے گئے جہاں صرف 67ہزار 544افراد کو صرف ایک ڈوز دیا گیا ہے ۔ ریاسی میں 1لاکھ 86ہزار 112افراد کو کورونا مخالف ویکسین کا پہلا ڈوز دیا گیا ہے۔
۔165متاثر، کوئی فوتیدگی نہیں | متاثرہ اضلاع میں سرینگربدستور سرفہرست
پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 165افراد متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ35ہزار 368تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے اور متوفین کی مجموعی تعداد4461بنی ہوئی ہے۔ اتوار کو کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 49ہزار 178ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2مسافروں سمیت مزید 165افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔مثبت قرار دئے گئے 165افراد میں جموں میں 23جبکہ 142افراد کشمیر صوبے میں متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے سبھی 142افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔ 142افراد میں سرینگر میں سب سے زیادہ 45، بارہمولہ میں 35، بڈگام میں 12، پلوامہ میں 3، کپوارہ میں 13، اننت ناگ میں 7، بانڈی پورہ میں 8، گاندربل میں 18، کولگام میں 1 جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 10ہزار591تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران وادی میں کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے ادھمپور، کٹھوعہ،سانبہ، کشتواڑ اور رام بن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی جبکہ دیگر 5اضلاع میں 23افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئیں۔ صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 23افراد میں 2بیرون ریاستوں سے سفر کے جموں پہنچے جبکہ دیگر 21افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ۔ جموں میں 14، راجوری میں 1، ڈوڈہ میں 2، پونچھ میں 1 جبکہ 5ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔ صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار 777 جبکہ متوفین کی مجموعی تعداد 2182بنی ہوئی ہے۔