عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پولیس نے پیر کو اونتی پورہ میں ایک فرضی سرکاری ملازمت کے دھوکہ دہی کے معاملے میں ایک چارج شیٹ داخل کی، جس میں 2ملزموں نے مبینہ طور پر ایک شخص کو سرکاری تقرری حاصل کرنے کے جھوٹے وعدے پر 7 لاکھ روپے کا دھوکہ دیا۔ پولیس اسٹیشن اونتی پورہ نے ایف آئی آر نمبر 09/2026 میں بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 318(4)، 61(2) اور 351(2) کے تحت ایڈیشنل اسپیشل موبائل مجسٹریٹ کی عدالت کے سامنے چارج شیٹ داخل کی ہے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت شوکت احمد ڈار ولد غیاث محمد ڈارعرف ممہ ڈارساکن پنجگام پلوامہ اور اعجااز احمد شاہ ولد علی محمد شاہ ساکن ترال پائین کے بطور ہوئی ہے۔تفتیش کے دوران، یہ ثابت ہوئی کہ ملزمان نے شکایت کنندہ کو سرکاری محکمے میں تقرری کی جھوٹی یقین دہانی کراتے ہوئے 7,00,000/روپے وصولے۔ بینک ٹرانزیکشن کے ریکارڈ اور دستاویزی ثبوت کی مدد سے کی گئی تفتیش نے ملزمان کے ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے۔ایس ایچ او اونتی پورہ اعجاز احمد کی نگرانی میں انچارج پولیس چوکی ریشی پورہ کے ایس آئی معراج الدین کی سربراہی کیس کی تفتیش پیشہ ورانہ انداز میں کی گئی اور مادی شواہد کی بنیاد پر نتیجہ اخذ کیا گیا۔ پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف مضبوطی سے کارروائی کرنے اور عوام کے تحفظ اور اعتماد کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔