سرینگر//کشمیر آف روڈ ایمپائرین کے سکائی ویو پٹنی ٹاپ کے تعاون سے اور اکیوٹ فروٹ انرجائزر کی طاقت سے سکائی ویوفروزن رش3پیش کرنے جارہا ہے۔ ملک کے واحد یک روزہ سنو آف روڈ چیلنج کوڈپٹی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سحرش اصغر7اپریل کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کرے گی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے کشمیر آف روڈ کے بانی علی ساجد نے کہا کہ اس ایونٹ سکائی ویوفروزن رش3سے ہم اپنے کلینڈر کے تیسرے سال کوشروع کریں گے ۔سکائی ویوفروزن رش ایک موٹر سپورٹ کا منفردمقابلہ ہے جو برف پر کھیلا جاتا ہے اور ملک میں اپنی نوعیت کاواحد مقابلہ ہے۔اس سال سنو آف روڈ چیلنج مختلف ہیت کا ہوگااور مقابلہ میں حصہ لینے والوں کی قابلیت اور ہنر کی جانچ کرے گا۔ سید مجتبی علی جعفری سیلزمارکیٹنگ سربراہ سکائی ویو پٹنی ٹاپ نے کہا کہ ہم سکائی ویو فروزن رش3کا تعاون کرتے ہیں ۔اس ایونٹ کا مقصدجموں کشمیر میں پہاڑی سیاحت اور مہم جو ئی کوفروغ دینا ہے ۔ سکائی ویو فروزن رش کواستاراکا تعاون ہے اور ایف ایم95.0،تڑکا،ایس کے آئی سی سی ،ایچ این وانچو ٹرسٹ،کریٹیو کشمیر ،کیف لبرٹی،جے کے ہیڈ لائنزاور سی پی ایڈوٹائزرکا سپورٹ ہے ۔