سرینگر //کشمیر میں 6دنوں کے بعد کورونا وائرس سے ایک اور متاثرہ شخص فوت ہوگیا ہے۔جموں و کشمیر میں متوفین کی تعدا بڑھکر 4431ہوگئی ہے۔ اس سے قبل کشمیر میں 19اکتوبر کو ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوا تھا۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 38ہزار462ٹیسٹ کئے گئے جن میں 12 مسافروں سمیت مزید 97افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 31ہزار 795تک پہنچ گئی ۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 97افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 15جبکہ کشمیر سے 82افراد تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے82افراد میں 4بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 78افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 82افراد میں سب سے زیادہ سرینگر میں 36، بارہمولہ میں 18، بڈگام میں 16، کپوارہ میں 1، بانڈی پورہ میں 5، گاندربل میں 5، کولگام میں 1جبکہ پلوامہ ، اننت ناگ اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 7ہزار 503ہوگئی ہے۔ اس دوران 6دنوں کے بعد کشمیر میں ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2255ہوگئی ہے۔ جموں صوبے کے کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ اور رام بن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ جموںصوبے کے دیگر 6اضلاع میں15افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 15افراد میں جموں میں 3، ادھمپور میں 1، راجوری میں 2، ڈوڈہ میں 2، پونچھ میں 6 جبکہ ریاسی میں ایک شخص کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار 292تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں ایک مرتبہ پھر اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے اور منگل کووائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی تعداد 2176تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں12,428نئے کیسز
مزید356ہلاکتیں
یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ-19 سے 15 ہزار سے زیادہ مریض شفایاب ہو ئے ہیں۔ ملک میں 64 لاکھ 75 ہزار 733 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 20 کروڑ سے زائد افراد کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12,428 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 42 لاکھ 2 ہزار 202 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 15 ہزار 951 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 35 لاکھ 83 ہزار 318 ہو گئی ہے ۔ ایکٹیو کیسز 3879 سے گھٹ کر ایک لاکھ 63 ہزار 816 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 356 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 55 ہزار 68 ہو گئی ہے ۔