۔6بچے یوکرین کو واپس | روس اور یوکرین کے درمیان قطر کی ثالثی کام کر گئی

یو این آئی

ماسکو// روس نے قطر کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے میں چھ بچے یوکرین کو واپس کر دیے۔روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق قطر کی ثالثی میں روس نے یوکرین کی جنگ سے بیگھر ہونے والے چھ بچوں کو واپس کر دیا ہے۔ بدھ کے روز ایک ویڈیو شائع کی جس میں قطر کے سفیر کو ماسکو میں قطر کے سفارت خانے میں بچوں سے مصافحہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ان لڑکوں کی عمریں 6 سے 17 سال کے درمیان ہیں جن میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔یوکرین کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا لیکن تاس نے کہا کہ اس تقریب میں روس کی کمشنر برائے بچوں کے حقوق ماریا لووا-بیلووا کی نمائندگی کرنے والے حکام نے بھی شرکت کی۔کمشنر اور روسی صدر ولادیمیر پوتن اس وقت بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کو یوکرین سے بچوں کو “غیر قانونی طور پر ملک بدر” کرنے کے جرم میں مطلوب ہیں تاہم کریملن نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔