جموں//پولیس سٹیشن کاہنہ چک کی پولیس ٹیم نے معمول کی گشت کے دوران گجنسو کی طرف جا رہی ایک گاڑی رجسٹریشن نمبر JK02CA-5676 کو کلیان پور کے مقام پر چیکنگ کیلئے روکا ۔تلاشی کے دوران 501ناجائز شراب کی بوتلیں پائیں گئیں ۔ڈرائیور کی پہچان پنکج شرما ولد اشوک کمار ساکن پر کھو کے طور سے ہوئی ہے۔اس سلسہ میں کاہنہ چک پولیس سٹیشن میں ایکFIR No.52/2019 u/s 48(a) of the Excise Actکے تحت درج کیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔دریں اثناء پولیس نے بشناہ میں 13لیٹر نا جائز شراب بر آمد کی گئی اس سلسہ میں ایک کیس FIR no. 51/2019 U/s 48(a)/50(f) of Excise Act کے تحت درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کو گرفتار کیا گیا ۔