عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
نئی دہلی// ملک میں 24 گھنٹوں کے اندر کووڈ کے 529 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ جے این 1 کا پہلا معاملہ دہلی میں بھی سامنے آیا ہے۔ دراصل، جے این 1 ویریئنٹ دہلی سے ہندوستان کی 9 ریاستوں میں پھیلا ہوا ہے۔ تین مہینوں میں پہلی بار مہاراشٹر میں کووڈ-19 سے موت کی خبر سامنے آئی ہے اور 4,093 مریض زیر علاج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جے این 1 ویریئنٹ گجرات، کرناٹک، گوا، مہاراشٹر، کیرالہ، راجستھان، تمل ناڈو، تلنگانہ اور دہلی جیسی ریاستوں میں پایا گیا ہے۔ جے این1 کی علامات ہلکی ہیں۔ اس لیے مریض کو اسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت کم ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ میوٹیشن جے این1 ویریئنٹ میں ہوتا ہے۔وزارت صحت کے مطابق، ہندوستان میں 24 گھنٹوں میں کوویڈ 19 کے 529 کیسز اور 5 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ کووڈ کے جے این1 قسم کا پہلا کیس 8 دسمبر کو کیرالہ میں پایا گیا تھا۔ اس کے بعد یہ 9 ریاستوں میں پھیل گیا۔ اس کے ساتھ ہی نئی دہلی میں جے این 1 ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔