سرینگر//سرکار نے5 سینئر’’ کے اے ایس‘‘ افسران کے سلیکشن گریڈ کی واگزاری کو منظوری دیدی۔جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی جانب سے جمعرات کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ ان افسران کو سلیکشن گریڈ (15,600-39,100 معہ جی پی 7600 -) میں شامل کیا گیا ہے۔ ان افسران میں فائناشل کمشنر مال کے دفتر میں ایڈیشنل کمشنر رچھپال سنگھ،ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑاشوک کمار شرما،ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی راجندر کمار شرما ، چیف آپریٹنگ افسر حمایت اسکیم کپل شرما اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوپیاں عبدالعزیز شیخ شامل ہیں۔ سیکریٹری عمومی انتظامی محکمہ منوج دیویدی کی جانب سے جمعرات کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ یہ ترقیاں عدالتوںکے سامنے زیر التواء عرضداشتوں، اگر کوئی ہے کے نتائج سے مشروط ہوں گی۔