سرنکوٹ //سرنکوٹ میں پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں تیزی لاتے ہوئے 40گاڑیوں کے چالان کاٹے جبکہ 12موٹرسائیکل ضبط کرلئے گئے ۔ایس ڈی پی او سرنکوٹ اصغر ملک اور ایس ایچ او سرنکوٹ انظر میر کی قیادت میں الگ الگ ناکے لگائے گئے جس دوران گاڑیوں کے کاغذات کا معائنہ کیاگیا ۔ اس دوران قوانین کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 40گاڑیوں کے چالان کاٹے گئے اور 12موٹرسائیکل ضبط کئے گئے جن پر تین تین افراد سوار تھے ۔ایس ایچ او سرنکوٹ نے بتایاکہ بغیر ہیلمٹ ، تیزرفتاری اور موٹرسائیکلوں پر 3افراد سوار ہونے کی وجہ سے حادثات رونماہوتے ہیں جس سے جانیں تلف ہورہی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ آئندہ پولیس کسی بھی موٹرسائیکل پر تین افراد کی سواری برداشت نہیں کرے گی اور نہ ہی دیگر گاڑیوں میں ائورلوڈنگ کی اجازت دی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایاجائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔