۔40روز بعد 2لاکھ سے کم کیس رپورٹ

 نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے کیسز کی رفتار کم ہو نے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران2 لاکھ سے بھی کم کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔15اپریل کے بعد پہلی بار قریب 40روز بعد 2لاکھ سے کم کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ موذی وبا کی وجہ سے 3 ہزار،511 مریض ہلاک ہوئے ہیں ۔اس عرصے کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کے مقابلہ میں شفایاب افراد کی تعداد زیادہ رہی ، جس کی وجہ سے بازیابی کی شرح 89.26 فیصد ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 24 لاکھ 30 ہزار 236 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی۔ ملک میں اب تک 19 کروڑ 85 لاکھ 38 ہزار 999 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین لگائے چکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 1،96،427 نئے کیسز کی رپورٹ سے متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 69 لاکھ 48 ہزار 874 ہوگئی۔ اس عرصے کے دوران تین لاکھ 26 ہزار 850 مریضوں کے صحت مند ہونے سے شفایاب افراد کی مجموعی تعداد 2 کروڑ،40 لاکھ،54 ہزار،861 اوراس کی شرح 89.26 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ اس عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز 1لاکھ،33 ہزار،934 سے گھٹ کر 25 لاکھ 86 ہزار 782 رہ گئے ہیں۔