۔35اے پر شور کم ہوگا:عمر عبداللہ

 سرینگر // سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کار گذار صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی یقین دہانی کے بعد دفعہ35اے پر اٹھنے والا کم ہونا چاہیے۔وزیر داخلہ نے اس معاملے پر کہا ہے کہ اس معاملے کو غیر ضروری طور پر ایشو بنایا گیا جبکہ مرکز ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گا جس سے کشمیریوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچے۔ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا ’’  وزیر داخلہ کایہ بہت اہم بیان ہے، انکی یقین دہانی کے دور رس نتائج نکلیں گے، اور یہ 35Aپر اٹھنے والے شور و غوغا کو کم کرے گا‘۔عمر نے کہا کہ مرکز کو چاہیے کہ وہ اس قانون کے دفاع کیلئے اب سپریم کورٹ میں جوابی بیان حلفی داخل کرے۔عمر نے کہا’’ مرکزی سرکار کو لازمی طور پر جوابی بیان حلفی داخل کرنا چاہیے اور ایسا کر کے ہی یقین دہانی کو عملی جامہ پہنایا جاسکتا ہے‘‘۔