ایم ایم پرویز
رام بن// رام بن پولیس نے منگل کو 33 سال کے وقفے کے بعد ایک مفرور کو گرفتار کیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی رامبن کلبیر سنگھ کی ہدایت پر ایک کیس میں مطلوب ایک مفرور کو گرفتار کیا جو گزشتہ 33 سالوں سے اپنی گرفتاری سے بچ رہا تھا۔پولیس نے بتایا کہ عبدالرشید شاہ ولد احمد شاہ ساکن کراوا بانہال کو ایف آئی آر نمبر 108آف 1992کے سیکشن 3/4 ٹاڈا ایکٹ سیکشن 395/365/436 آر پی سی کے تحت پولیس سٹیشن بانہال میں درج مقدمہ میں مطلوب تھا۔پولیس نے بتایا کہ عبدالرشید شاہ گزشتہ 33 برسوں سے مفرور تھا اور قانونی کارروائی سے بچنے کے مقصد سے اپنی گرفتاری سے بچ رہا تھا۔عبدالرشید کے خلاف سیکشن 512 سی آر پی سی کے تحت جنرل گرفتاری کا وارنٹ تیسرے ایڈیشنل سیشن جج جموں کی عدالت نے جاری کیا۔پولیس سٹیشن بانہال کی پولیس ٹیم نے بھرپور کوششوں کے بعد ایک مفرو
ر کو گرفتار کر لیا، اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔