اودہم پور//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ادہم پور کرشن لال نے 7 ستمبر سے تحصیل پنچیری میں شروع ہونے والے تین روزہ سالانہ سانکری دیوتا میلہ کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کاانعقادکیا۔اس دوران میٹنگ میں سیکورٹی، صفائی ، طبی سہولیات، ٹرانسپورٹ ،ٹریفک منیجمنٹ اورپانی وبجلی سپلائی ،بنیادی سہولیات کی قیمتوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس دوران اے ڈی سے نے تمام ضلع افسران کوہدایات دیں کہ وہ آپسی تال میل کے ساتھ میلے کے مقام پرتمام سہولیات کویقینی بنائیں۔اس کے علاوہ آفیسران کولوگوں کومحکمہ جاتی سکیموں کی جانکاری دینے کیلئے سٹال لگانے کیلئے بھی کہاگیا۔اس دوران اے ڈی سی نے اے آراوکوعقیدت مندوں کیلئے مناسب بسوں کااہتمام کرنے کی ہدایت دی تاکہ عقیدت مندوں کوکسی قسم کی پریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔متعلقہ محکمہ جات سے کہاگیاکہ وہ بجلی وپانی کی سہولیات فراہم کرے ۔اس دوران تحصیلدارپنچیری کومیلہ افسرنامزدکیاگیا۔ضلع یوتھ سروسزاینڈسپورٹس افسرسے میلے کے دوران کھیل کودسرگرمیوں کے انعقادکیلئے کہاگیا۔میٹنگ میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹرکے سی دوگرہ کے علاوہ ضلع وسیکٹورل افسران بھی موجودتھے۔