ادہم پور//چہنینی کے تاریخی شومندرمیں تین روزہ سدھ مہادیومیلہ مذہبی جوش وخروش کے ساتھ شروع ہوگیا۔اس دوران میلے کی افتتاحی تقریب میں تحصیلدارچہنینی مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے میلے کاباضابطہ افتتاح کیا۔اس دوران میلے میں شرکت کی غرض سے ضلع اوربیرون ضلع سے آئے ہوئے بھاری تعدادمیں عقیدت اس موقعہ پرموجودتھے۔تحصیلدارچہنینی نے اپنے خطاب میں کہاکہ اس طرح کے مواقعے ڈوگرہ تمدن کی عکاسی کرتے ہیں ۔بعدمیں تحصیلدار نے یہاں پرمتعددمحکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالوں کامعائنہ کیا۔ضلع انتظامیہ ادہم پورنے اس سلسلے میں خاطرخواہ انتظامات کئے تھے۔اس تین روزہ میلے کے دوران تمدنی پروگراموں ،کھیل کودکی سرگرمیوں اوردیگررنگارنگ تقاریب کاانعقاد کیاجائے گا۔ اس موقعہ پر نائب تحصیلداررفیق احمدکنٹھ ، بلاک میڈیکل آفیسر ڈاکٹرمحمدیاسین ،بلاک میڈیکل آفیسرلیاقت علی ودیگرآفیسران بھی موجودتھے۔