۔28 مئی تک موسم خراب | 24 اور 25 مئی کو بارشیںہونگی

سرینگر// وادی کشمیر میں موسمی حالات مسلسل دگرگوں ہیں اور سہ پہر ہوتے ہی بارشوں اور ژالہ باری ہونے کا سلسلہ گذشتہ کئی دنوں سے  جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 24 اور25 مئی کو موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وادی میں 28مئی تک موسمی صورتحال خراب ہی رہ سکتی ہے اس دوران 24 اور 25 مئی کو موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشیں اور کہیں کہیں ژالہ باری بھی متوقع ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ناساز موسمی حالات کے باعث شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ہی درج ہو رہا ہے ۔