سرنکوٹ // بوائز ہائر اسکنڈری اسکول سرنکوٹ میں یوم جمہوریہ تقریب سے متعلق تمام تر تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔اسی سلسلے میں ایس ایچ او سرنکوٹ انظر میر اور تحصیلدار سرنکوٹ روہت شرما نے ہائر اسکینڈری پہنچ کر یوم جمہوریہ کے پیش نظر جاری تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس دوران پولیس کے جوانوں نے بھی پریڈ ریہرسل کی اور تحصیلدار سرنکوٹ روہت شرما نے ترنگے کو لہرایا اور سلامی پیش کی۔اس موقعہ پر دیگر کلچرل پروگراموں کا جائزہ بھی لیا گیا اورجہاں کمی پائی گئی اس کو درست کرنے کی ہدایات جاری کیں،اور تمام تر تیاریوں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔اس ضمن میں تحصیلدار سرنکوٹ نے بتایا کہ یوم جمہوریہ کے سلسلے میں تیاریاں کی جا رہی ہیں اور دو دن تک تمام تر تیاریاں مکمل کر لی جائیں گی۔اس موقعہ پر انہوں نے بتایا کہ یوم جمہوریہ کے پروگراموں کی ریہرسل کی گئی ہے تاکہ پروگرام کو خوش اسلوبی سے انجام دیا جا سکے۔اس کے علاوہ سیکورٹی انتظامات کو شہر میں چاک و چوبند کیا گیا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جہاں کہیں بھی انہیں کوئی کمی نظر آئی ہے اس کو جلد از جلد درست کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔انہو ںنے مزید کہا کہ یہ ایک نیشنل پروگرام ہے اور اس کی تیاریوں کو لیکر کوئی بھی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے مقامی لوگوں سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ یوم جمہوریہ کے پروگرام کو خوش اسلوبی سے منایا جا سکے۔