۔25جونیئر’جے کے اے ایس‘افسران انڈرسیکریٹریوں کے طورتقرری

 سرینگر// سرکار نے2019بیچ کے25 جونیئر سکیل کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس (کے اے ایس) افسراں کی تقرریاں عمل میںلائی،جن میں10خواتین افسراں بھی شامل ہیں۔ محکمہ عمومی انتظامی میں اپنی تقرریوں کے منتظر ان جونیئر ’ جے کے اے ایس‘ افسراں کی تقرریوں سے متعلق احکامات منگل کو جاری کئے گئے۔ حکم نامہ کے مطابق میر تجمل کو محکمہ زرعی پیدوار و بہبود کاشتکار محکمہ میں انڈر سیکریٹری، محبوب علی بخاری کو محکمہ افزئش جانور و بھیڑپالن(شیپ اینڈ انمل ہسبنڈری) میں انڈر سیکریٹری،اکژ کوتوال کو محکمہ جل شکتی(پی ایچ ای) میں انڈر سیکریٹری، تنوی گپتا کو محکمہ اطلاعات میں انڈر سیکریٹری، انجلی گنڈھوترا کو محکمہ آفات سماویٰ انتظام،راحت،بازآبادکاری و تعمیر نو میں انڈر سیکریٹری، اپرنا شرما کو محکمہ خزانہ میں انڈر سیکریٹری،فاطمہ کو محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں انڈر سیکریٹری اور نعمت اللہ شیخ کو محکمہ بجلی میں انڈر سیکریٹری کے طور تعینات کیا گیا۔ حکم نامہ کے مطابق انو شرما کو محکمہ سیاحت، آشا کماری شرما کو محکمہ منصوبہ بندی و نظارت،مایانک شرما کو محکمہ تعلیم، مانک سنگھ راٹھورکو محکمہ ٹرانسپورٹ،ردیما شرما کو محکمہ شہری ترقی و مکانات، مصباح ارجمند کو محکمہ یوتھ سروس ایند سپورٹس، شوکت احمد بٹ کو محکمہ داخلہ اور ساحل مہاجن کو محکمہ کان کنی اور امجد حسین کین کو محکمہ جنگلات و ماحولیات میںا نڈر سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا۔ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا کہ منوج کمار کو محکمہ سماجی بہبود، مزمل حسین چودھری کو محکمہ مال،منیش کمار کو محکمہ داخلہ،روبعہ افروز انقلابی کو محکمہ اعلیٰ تعلیم،ورنکا راج جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن، امتیاز احمد لون کو دیہی ترقی و پنچایتی راج محکمہ ،مونیکا سامبیال کو محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور عادل بشیر کی محکمہ ائے آر آئی و ٹریننگس میں انڈر سیکریٹری کے طور پر تقرری عمل میں لائی گئی۔