عظمیٰ نیوز سروس
سریگر// جسٹس تاشی ربستان، چیف جسٹس (قائم مقام) ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ (سرپرست ان چیف اور ایگزیکٹو چیئرمین، جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی) کی سرپرستی میں اور چیئرپرسن ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی جسٹس سندھو شرما کی رہنمائی میں کل جموں و کشمیر میں خصوصی لوک عدالتوں کا انعقاد کیا گیا جس میں بینک ریکوری کیسوںکو حل کرنے پر خصوصی زور دیا گیا ۔ یہ رواں کیلنڈر سال کی ساتویں خصوصی لوک عدالت تھی۔
جموں و کشمیرکی مختلف ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹیز سے موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق کل 885 مقدمات کی سماعت کی گئی، جن میں سے 228 مقدمات کو خوش اسلوبی سے نمٹا دیا گیا جس کی کل رقم 5,23,66,443تھی اور قانونی چارہ جوئی کرنے والوں کو بڑی ریلیف دینا۔جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کے ممبر سکریٹری امیت کمار گپتا نے بتایا کہ اگلی خصوصی لوک عدالت 10 اگست کو منعقد کی جائے گی۔ادھرگاندربل میںچئیرمین لیگل سروس اتھارٹی گاندربل رتیش کمار دوبے کی صدارت میں اور سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی گاندربل نصرت علی حکاک کی رہنمائی میں منعقدہ لوک عدالت میں 29 مقدمات کو تصفیہ کے لیے لیا گیا جن میں سے 25 مقدمات کو دونوں فریقین کے خوش اسلوبی سے حل کیا گیا۔