یو این آئی
نئی دہلی//ملک کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا نے جنوری میں ماہانہ فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گھریلو اور بین الاقوامی منڈیوں میں مجموعی طور پر 2,36,963گاڑیاں فروخت کیں جو جنوری 2025 کے مقابلے میں 11.64فیصد زیادہ ہے۔کمپنی نے پیر کو بتایا کہ گھریلو بازار میں پیسنجر وہیکلز کی فروخت 1,74,529یونٹس رہی جو 0.54فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ پیسنجر وہیکلز میں کاریں، یوٹیلیٹی وہیکلز اور وین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہلکی کمرشیل گاڑی سپر کیری کی فروخت ایک سال پہلے کی 4,089یونٹس کے مقابلے میں گھٹ کر 3,771یونٹس رہ گئی۔ دیگر کمپنیوں کی گاڑیوں کی فروخت 7,643 یونٹس رہی۔ اس طرح گھریلو مارکیٹ میں کمپنی کی مجموعی فروخت 1,85,943یونٹس رہی جو 0.4 فیصد کے معمولی اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔