۔17 ممالک کے سفیروں نے شاہ سلمان کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں

الریاض//سترہ ممالک کے سفیروں نے گزشتہ روز یمامہ کے شاہی محل میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔گذشتہ روز اپنی سفارتی اسناد پیش کرنے والے سفیروں میں جمہوریہ نامبیا کے سفیر جافیک آئزاک، اکواڈور کے رافائیل فینٹمیلا چیریبوجا، ازبزکستان کے اولو گبیک مقصودوف، جنوبی کوریا کے جوبیونگ ووک، مراکش کے مصطفیٰ المنصوری، آسٹریلیا کے رضوان جدوت، یونان کے ایوانس تاگیس، آئرلینڈ کے جون جیرارڈ ماکوی، فن لینڈ کے اآنٹی روٹوفووری، بیلجیم کی ڈومینک مینور، ایتھوپیا کے سفیر عبدالعزیز احمد آدم، سوئٹرزلینڈ کے انڈری شالر، جرمنی کے یورگ رانا، ارجنٹائن کے مارسیلو کے فائپن خیلا روڈونی، عراق کے قحطان طحہ خلف، نیکارا گوا کے محمد محمد فرارہ لاشتر اور جمہوریہ چیک کے یورائی کوڈیلکا شامل تھے۔سعودی فرمانروا نے سفارتی اسناد پیش کرنے والے ممالک کا خیر مقدم کیا۔