جموں// جموں پولیس کی جانب سے منشیات کے تدارک کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں پولیس نے اشوک نگر ستواری میں ایک ناکہ کے دوران ایک راہ گیر کی روکا، تلاشی کے دوران کے قبضہ میں 15کلو گرام بھکی بر آمد کی۔ اس سلسلے میں پولیس سٹیشن گاندھی میں معاملہ درج کرکے تفتیش کا کام شروع کردیا گیا ہے گرفتار کیا گیا ملزم پنجاب کا رہنے والا ہے ۔ ملزم کی گرفتاری اوربرآمدگی کی کارروائی کا کام ڈی ایس پی ڈاکٹر سنیاو شکور وانی اور ایس ڈی پی او سٹی ساؤتھ رفیق منہاس اورایس پی سٹی ساؤتھ سندیپ چوہدری کی سربراہی میں ایس ایچ او پولیس سٹیشن گاندھی نگر نے انجام دیا ۔