تھنہ منڈی//طارق شال// تھنہ منڈی کے بزرگ شخص لالہ چھلا شیخ جمعہ کی شام کوانتقال کرگئے ۔ان کی عمر 130 سال بتائی جارہی ہے ۔ مرحوم کو سنیچر کے روز پرنم آنکھوں سے سپردخاک کیا گیا۔ مرحوم ایک نیک سیرت اور با اخلاق شخص تھے جنہوں نے اپنی طویل زندگی میں کافی نشیب و فراز دیکھے۔ سابق ممبر اسمبلی راجوری راجہ محمد اسلم خان کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے ان کی نمازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا مانگی ۔