سرینگر //جموں و کشمیر میں 11دنوں کے بعد کورونا وائرس سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 100سے کم ہوگئی ہے۔ سنیچر کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے50ہزار 680 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 7 مسافروں سمیت مزید 82افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس سے قبل 28ستمبر کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 95افراد متاثر ہوئے تھے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 30ہزار 434ہوگئی ہے۔ جموں و کشمیر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 82افراد میں جموں میں 13جبکہ کشمیر میں 69افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 69افراد میں سے 2بیرون ریاستوں سے سفر کرکے وادی پہنچے جبکہ دیگر 67افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 69افراد میں سرینگر میں سبے سے زیادہ 34، بارہمولہ میں 8، بارہمولہ میں 12، کپوارہ میں 5، اننت ناگ میں 3،بانڈی پورہ میں 2، گاندربل میں 5جبکہ پلوامہ، کولگام اور شوپیان میں کسی کی پورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 6ہزار360ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں چوتھے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد 2252بنی ہوئی ہے۔ جموں میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید13افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 5بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ 8متاثرین مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 13متاثرین میں جموں میں 4،راجوری میں 1،ڈوڈہ میں 1، کٹھوعہ میں1، کشتواڑ میں 1،پونچھ میں 3، ریاسی میں 2جبکہ ادھمپور م پور ،سانبہ اور رام بن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ 24ہزار74ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں میں متوفین کی مجموعی تعداد2174ہوگئی ہے۔