عظمیٰ نیوزسروس
حیدرآباد//پرانے شہر حیدرآباد کے مانو ماڈل اسکول فلک نما، اردو میڈیم کے طلبہ نے سی بی ایس سی کے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں صد فیصد کامیابی حاصل کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پرنسپل مانو ماڈل اسکول ڈاکٹر کفیل احمد کے مطابق دسویں جماعت کے سی بی ایس سی امتحانات میں اسکول کے 47طلبہ نے شرکت کی اور سبھی نے کامیابی حاصل کی۔ ڈاکٹر فہیم اشرف، مانو ماڈل اسکول کے اردو ٹیچر نے بتلایا کہ 13 طلبہ نے اردو کے مضمون میں 100 میں سے 100 نشانات حاصل کیے۔