سرینگر //کشمیر صوبے میں 124دنوں کے بعد روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 100سے کم ہوگئی ہے۔ اتوار کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 146افراد وائرس سے متاثر ہوئے جن میں 58جموں جبکہ 88کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ اسطرح 16مارچ کے بعد پہلی مرتبہ کشمیر صوبے میں کورونا متاثرین کی تعداد 78تھی۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 19ہزار 901تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کشمیر صوبے میں 5دنوں کے بعد ایک شخض کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے جبکہ جموں میں کوئی بھی شخص وائرس سے کسی کی جان نہیں گئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4364ہوگئی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 59ہزار 844ٹیسٹ کئے گئے جن میں 3سفر کرنے والوں سمیت 146افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے 146افراد میں 58جموں جبکہ 88کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے سبھی 88افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 88متاثرین میں سرینگر میں53، بارہمولہ میں8، بڈگام میں5 ,پلوامہ میں6،کپوارہ میں1، اننت ناگ میں0، بانڈی پورہ میں3،گاندربل میں1،کولگام میں1اور شوپیان0افرادکی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ98ہزار667ہوگئی ہے۔وادی میںجمعہ کشمیر صوبے میں متواتر5دنوں تک اموات کا سلسلہ تھمنے کے بعد اتوار کو ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ۔ اسلئے کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2232ہوگئی ہے۔ جموں صوبے می58افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں3بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے ہیں جبکہ۔دیگر55افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے58متاثرین میں جموں میں16، ادھمپور میں1، راجوری میں7، ڈوڈہ میں14، کشتواڑ میں7، پونچھ میں10،رام بن میں,0کٹھوعہ میں0،سانبہ میں2اور ریاسی1 کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 21ہزار234ہوگئی ہے۔جموں صوبے میںپچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی شخص فوت نہیں ہو ا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد2132ہوگئی ہے۔
جموں و کشمیر میں ابتک
۔ 54لاکھ 74ہزار 568نے ویکسین لی
پرویز احمد
سرینگر // جموں و کشمیر میں سنیچر کو مزید 41 ہزار114افراد کو کورونا مخالف ویکسین دئے گئے اور اسطرح ابتک جموں و کشمیر میں 54لاکھ 74ہزار 568 افراد کو کورونا مخالف ٹیکہ لگوائے گئے ہیں۔ سنیچر کو کورونا مخالف ٹیکہ لگانے والے 41ہزار 114افراد میں اننت ناگ میں 3155،کولگام میں 1048،شوپیان میں 1989،پلوامی میں 520، سرینگر میں 4558، بڈگام میں 713، بارہمولہ میں 1730، کپوارہ میں 480، بانڈی پورہ میں 1605، گاندربل میں 1574، جموں میں 4422، ادھمپور میں 2930، راجوری میں 540، کٹھوعہ میں 2726، پونچھ میں 90، رام بن میں 2918،ڈوڈہ میں 2530،کشتواڑ میں 1948، ریاسی میں 2352اور سانبہ میں 3286افراد کو کورونا مخالف ٹیکہ لگوائے ہیں۔ جموں و کشمیر میں کورونا مخالف ٹیکے لگانے والے 54لاکھ 74ہزار 568افراد میں 1لاکھ 68ہزار 697ہیلتھ کیئر ورکر، 5لاکھ 10ہزار 565 فرنٹ لائن ورکر اور 18سال سے زائد عمر کے 47لاکھ 95ہزار 306افراد کو کورونا مخالف ٹیکہ لگائے گئے ہیں۔