سرینگر// حکومت نے انتظامیہ میں تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی اور 2افسراں کو اضافی چارج تفویض کیا گیا جبکہ محکمہ پولیس کے420اہلکاروں کو پراسکیوشن (استغاثہ)میں اپنی خدمات ڈیپوٹیشن پر جاری رکھنے کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔سرکار کی جانب سے بدھ کو جاری حکم نامہ کے مطابق انتظامیہ کے مفاد میں جموں کشمیر انٹرپرینر شپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ(ای ڈی آئی) کے چیف ایگزیکٹو افسر صور ت سنگھ جن کے پاس جموں کشمیر’ ای ڈی آئی‘ کے ڈایریکٹر کا اضافی چارج بھی تھا، کو تبدیل کیا گیا اور عمومی انتظامی محکمہ میں مزید تقرری کیلئے منتظر رکھا گیا۔آرڈر کے مطابق ہینڈ لوم و ہینڈی کرافٹس ،کشمیر کے ڈائریکٹر محمود احمدشاہ کو اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ تا حکم ثانی جموں کشمیر انٹرپرینر شپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر اور جموں کشمیر ’ای ڈی آئی ‘ کے ڈائریکٹر کا چارج سنبھالنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایک اور حکم نامہ کے مطابق ڈائریکٹر پنچایتی راج جموں کشمیر راکیشن کمار سرنگال کو اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ مزید احکامات تک ڈائریکٹر دیہی ترقی جموں کا اضافی چارج تفویض کیا ۔اس دوران سرکار نے محکمہ پولیس کے420اہلکاروں کو استغاثہ( پراسکیوشن) میں اپنی خدمات ڈیپوٹیشن پر جاری رکھنے کو منظوری دی۔ محکمہ داخلہ کے انڈر سیکریٹری رشید رینہ کی کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ پولیس ہیڈ کواٹر کی جانب وقت وقت پر جاری متعدد حکم ناموں کے تحت جو420پولیس اہلکار محکمہ پراسکیوشن میں بدستور اپنی خدمات انجام دیں رہے ہیں،کو محکمہ پراسکیوشن میں دیپوٹیشن پر تصور کیا جائے گا۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ان420اہلکاروں کی ڈپٹی ڈائریکٹروں کے دفاتر اور عدالتوں میں مزید تقرریاں ڈائریکٹر پراسکیوشن عمل میں لائے گے۔ آرڈر کے مطابق180سلیکشن گریڈ کانسٹیبلوں اور105کانسٹیبلوں کی تنخواہ،ہیڈ کانسٹبلوں کی اسامیوں کے برابر واگزار کئے جائینگے۔