شمالی کشمیر زیادہ متاثر ہونے کی پیشگوئی، جموں میں ہلکی بارش توقع
سرینگر//وادی میں طویل خشک موسم ختم ہونے کا امکان ہے کیونکہ دو یکے بعد دیگر مغربی ہوائوں کے مرحلے اثر انداز ہونے والے ہیں، جو جموں و کشمیر میں 20 سے 23دسمبر (ہفتہ سے منگل)تک بارش ہونے کا موجب بن سکتے ہیں۔کشمیر ویدر کے اشتراک کردہ اعداد و شمار کے مطابق، موسم کی سرگرمیوں میں تبدیلی سے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI)میں نمایاں بہتری آنے کی بھی توقع ہے۔اعداد و شمار کے مطابق، 18 اور 19دسمبر کو جموں و کشمیر میں ابر آلود حالات کے ساتھ موسم بڑے پیمانے پر خشک رہنے کی توقع ہے۔ 20دسمبر کو موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، چند اونچی جگہوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے، خاص طور پر سونمرگ اوردراس کے محور کے ساتھ اور بانڈی پورہ اور کپوارہ کے بالائی علاقوں میں۔توقع ہے کہ پہلا مربی ہوائوں کا مرحلہ ہفتے کی رات سے خطے کو متاثر کرنا شروع کر دے گا، جبکہ دوسرا سسٹم پیر کو اس کے ساتھ مل جائے گا اور منگل کی سہ پہر تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ بارش اور برف باری کی سرگرمی ہفتے کی رات سے شروع ہونے کی توقع ہے، جو اونچی جگہوں پر شروع ہو گی، اتوار یا پیر کو چوٹی کی سرگرمی کا امکان ہے۔”موجودہ تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ شمالی کشمیر کے بالخصوص کپواڑہ ضلع کے اونچے حصے سب سے زیادہ متاثر ہونے کے امکانات ہیں۔ اونچائیوں پر ہلکی سے بھاری تک برفباری متوقع ہے، جس میں زیادہ تر کپواڑہ کے بالائی علاقے شامل ہیں۔مجموعی طور پر، اعداد و شمار بتاتے ہیں، موسمی نظام کی شدت ہلکے سے اعتدال پسند رہنے کی توقع ہے۔ میدانی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے، کچھ علاقوں میں نسبتاً زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے، میدانی علاقوں میں برف باری کا امکان نہیں ہے۔سیاحتی مقامات جیسے گلمرگ اور سونمرگ میں برف باری کی توقع ہے، جہاں ہلکے سے درمیانی درجے کے لیے حالات سازگار ہیں۔ دوسری مغربی رکاوٹ کپواڑہ کے اونچے علاقوں میں برف باری کی سرگرمیوں کو منگل کی دوپہر تک طول دے سکتی ہے۔ پیر کی رات اور منگل کی صبح کے درمیان درجہ حرارت نسبتا ًکم رہنے کی توقع کے ساتھ، اگر بارش ہوتی ہے تو خشک برف پڑ سکتی ہے، اور کپواڑہ ضلع کے قریبی علاقے بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔جموں خطہ میں اس دوران ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔ مجموعی طور پر بارش زیادہ ہونے کی توقع نہیں ہے، فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی توقع نہیں ہے۔فضائی آلودگی کی سطح میں نمایاں کمی آنے کا امکان ہے، جس سے قلیل مدتی ریلیف ملے گا، جبکہ جنگل کی آگ کے خطرے میں بھی کافی حد تک کمی متوقع ہے۔