کشتواڑ//ممبر قانون ساز کونسل فردوس ٹاک نے سماج کے تمام طبقوں کی یکساں ترقی کے لئے ہمہ جہت کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے کشتواڑ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں نامور سماجی کارکن تسلیمہ شیخ نے اپنے حمایتوںکے ساتھ پی ڈی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سماج سے جنسی تعصب ختم کرنے کے لئے اور خواتین کو یکساں درجہ کرنے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقعہ پر ضلع صدر شیخ ناصر حُسین،اشتیاق حُسین وازا، جنرل سیکرٹری یوتھ عمر ملک، ارشد حُسین گیری ،سجاد احمد دیو، روشن لعل، جوگیندر بھنڈاری ،جعفر حُسین بابزادہ ،فدا حُسین کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔.ایم ایل سی نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی بھی سرکار نے کم وقت میں بہبودی کے اتنے اقدام کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار ورکنگ کلاس کے مسائل اور تنخواہ کمیشن کی سفارشات کو بغیر ایجی ٹیشن کے لاگو کیا گیا ہے۔ڈیلی ویجروں کو باقاعدہ بنانے، بی پی ایل کنبوں کو انشورنس ،تعمیراتی کارکنوں کیلئے بہبودی کی سکیمیں ،طلاب اور نوجوانوں کے لئے سکیمیں، تاجروں اور کاروباریوں ،پی ایس یوز اور ٹرانسپورٹروںکے لئے بہبودی کے اقدام موجودہ سرکار کے لئے ممکن بن گئے ہیں کیونکہ سرکار نے گُذشتہ تین سال سسٹم میں شفافیت لانے کیلئے تمام خامیوں کو دور کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماجی بھلائی کی سکیمیں خاص طور سے سماج کے کمزور طبقہ کی بھلائی کے لئے شروع کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کی مقبولیت سیاپوزیشن میں بوکھلاہٹ آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام اب سمجھ چُکی ہے کہ پی ڈی پی ایک زمینی سطح کی پارٹی ہے،جو عوام کی بھلائی کے لئے کام کر رہی ہے۔انہوں نے پارٹی کارکنوں پر پارٹی کے پروگرام اور پالیسیاں گھر گھر پہنچانے پر زور دیا۔