ڈوڈہ //یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نئی دہلی کے جوائنٹ سیکرٹری نے ڈائریکٹر کالجز جموں و کشمیر ڈاکٹر ظہور احمد چٹ اور ڈائریکٹر پلاننگ ہائر ایجوکیشن محکمہ کے ہمراہ گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ کا دورہ کیا ۔افسروں کی ٹیم کا کالج کے پرنسپل ڈاکٹرشفقت حُسین رفیقی نے رسمی طور سے انکا خیر مقدم کیا۔این سی سی کیڈٹوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔اپنے خطاب میں پرنسپل نے ٹیم کو طلاب کے اندراج ،سٹاف کی تمہید، اور پی جی کلاسز شروع کرنے کی جانکاری دی۔انہوں نے ادارے میں اکیڈمک اور غیر اکیڈمک کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے ٹیم کو انفراسٹریکچر کی کمی سے واقف کیا اور مطالبہ کیا کہ کم سے کم چھ کلاس روم اور ایک آڈیٹوریم فوری طور سے تعمیر کیا جائے۔کالج کی فیکلٹی کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر اورمیلا دیوی نے ر ہائش و کھانے و پینے کی سہولیا ت فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا، خاص طور سے گرلز طلاب کے لئے۔انہوں نے حالیہ ٹیچنگ طریقہ کار کو روبہ متعارف کرنے پر زور دیا اور فیکلٹی کو صلاح دی کہ طلاب کو حالیہ ڈیولپمنٹ کی جانکاری دی جائے۔بعد ازاں ،ٹیم نے پرنسپل کے ہمراہ کالج کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور کیمپس کو صاف و شفاف رکھنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ٹیم نے پرنسپل کی ستائش کرتے ہوئے انہیں مدد اور معاونت کرنے کا یقین دلایا ۔