ریاض احمد
لکھنو// لکھنؤ کے راجاجی پورم علاقہ میں قائم یوگانند گرلز انٹر کالج میں میلے کا سماں تھا۔ایل ای ڈی سکرین سے مزین گاڑی پر مرکزی حکومت کی سکیموں کے بارے میں جانکاری دی جارہی تھی اور میدان کے ایک کونے میں مختلف سٹال لگے ہوئے تھے جہاں لوگوں کو حکومت ہند کی طرف سے چلائی جا رہی سکیموں، پی ایم اجولا یوجنا، پی ایم وشوکرما یوجنا، پی ایم سواندھی یوجنا، آیوشمان یوجنا، بڑھاپا/معذور/بیوہ پنشن اور آدھار کارڈ اپ ڈیٹ کرنے کے بارے میں بڑے پیمانے پر جانکاری فراہم کی جارہی تھی ۔دراصل یہ وکست بھارت یاترا سے جڑا ایک پروگرا م تھا جس میں لوگوں کی بھاری شرکت دیکھی جارہی تھی ۔ڈائس سے حکومتی عہدیداروں کے علاوہ منتخب بلدیاتی و اسمبلی نمائندے لوگوںکو سرکاری سکیموںکے بارے میںجانکاری دے رہے تھے اور1947تک خوشحال بھارت کا عہد لے رہے تھے جبکہ سٹالوںپر لوگ نہ صرف مرکزی سکیموں سے آگہی حاصل کررہے تھے جبکہ موقعہ پر مختلف سکیموںکے تحت اپنی رجسٹریشن بھی کرا رہے تھے ۔
خوراک و رسدات کا محکمہ آن لائن راشن کارڈوںکی اجرائی کررہا تھا جبکہ فورٹیفائیڈ چاول سے متعلق بیداری مہم بھی چلائی جارہی تھی ۔اسی طرح سماجی بہبود اور خواتین کی بااختیاری کا محکمہ پنشن سے جڑے امور نپٹا رہاتھا۔محکمہ پشوپالن والے حیوانات کی بیماریوںور ان کی مصنوعی تخم ریری کیلئے اندراج کررہے تھے اور ساتھ ہی نیشنل لائیو سٹاک مشن کے تحت ڈیری کے شعبہ میں سرمایہ کاری کیلئے رجسٹریشن کررہے تھے۔لیڈبنک کے ذریعے لکھنوں ضلع میں قائم 41بنکوں کی953شاخوں سے متعلق جانکاری فراہم کرنے کے علاوہ پی ایم وشو کرما سکیم کے تحت سرمایہ کار ی کیلئے قرضوں کی واگزاری کی خاطر رجسٹریشن بھی کی جارہی تھی۔سوشل ویلفیئر محکمہ کے سٹال سے بال سرکھشا یوجنا،بال ششی سرکھشا یوجنا اور بیوہ پنشن سے متعلق جانکاری دینے کے علاوہ رجسٹریشن بھی ہورہی تھی ۔اسی طرح لکھنو میونسپل کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ اربن ڈیولپمنٹ ایجنسی کی جانب سے خوانچہ فروشوں میں نرم قرضوں کی فراہمی کیلئے اندراج ہورہا تھاجبکہ محکمہ صحت کی جانب سے موقعہ پر ہی ہیلتھ چیک اپ کے علاوہ آیوشمان کارڈ بنائے جارہے تھے اور ان کی رجسٹریشن بڑ ے پیمانے پر ہورہی تھی ۔پی ایم اجولا یوجنا کے تحت گیس کنکشن لینے والی خواتین کی بھی بھیڑ تھی جو اپنا نام درج کروارہی تھی ۔